دال‘ سبزی بھی کھائیں

549

صوفیہ امجد

کدو اور دال چنا

اجزا:
کدو ½ کلو
دال چنا ½ کلو
ہلدی ½ چائے کا چمچ
انار دانہ 1 چمچ
لہسن 8 جوئے
دھنیا (پسا ہوا ½ کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ ½ کھانے کا چمچ
نمک‘ مرچ حسب پسند

ترکیب:۔

کدو کو چھیل کر کاٹ لیں۔ چنے کی دال صاف کرکے بھگودیں۔ دیگچی میں تیل گرم کریں اور اس میں پیاز‘ لہسن اور ادرک کاٹ کر ڈال دیں جب برائون ہوجائے تو نمک، مرچ، ہلدی اور پسا ہوا دھنیا ڈال کر بھونیں اب اس میں دال ڈال دیں اور اچھی طرح بھونیں، 5 منٹ بعد ہلکی آنچ کردیں اور کدو شامل کردیں۔ دال گل جائے تو اتارلیں۔

ڈھابہ اسٹائل دال

اجزا:
ماش کی دال 200 گرام
چنے کی دال 75 گرام
ادرک (پسا ہوا) 2 کھانے کے چمچ
لہسن (پسا ہوا) 2 کھانے کے چمچ
گھی یا تیل 4 کھانے کے چمچ
پیاز 3 عدد باریک کٹی ہوئی
ہری مرچیں 6 عدد
ٹماٹر 2 عدد چاپ کیے ہوئے
ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا 1 کھانے کا چمچ
لال مرچ پائوڈر ½ چائے کا چمچ
مکھن 1 کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ 2 کھانے کے چمچ

ترکیب:۔

دونوں دالوں کو ایک گھنٹے کے لیے پانی میں بھگودیں۔ ایک دیگچی میں تقریباً 1 لیٹر پانی ڈال کر گرم کریں اور بھیگی ہوئی دالوں کا پانی نکال کر گرم پانی میں ڈال دیں، ساتھ ہی 1 کھانے کا چمچ پسا ہوا ادرک، 1 کھانے کا چمچ لہسن اور 1 کھانے کا چمچ گھی ڈال کر ڈھک دیں اور اتنا پکائیں کہ دالیں گل جائیں۔ کسی چمچے سے دال کو دیگچی میں ہی تھوڑا سا مسل لیں اور اچھی طرح مکس کرلیں کہ دال اور پانی یک جان ہوجائیں۔ اب ایک فرائنگ پین میں گھی ڈال کر گرم کریں، کٹے ہوئے پیاز ڈال کر ہلکے برائون ہونے تک فرائی کریں، پھر لال مرچ پائوڈر اور گرم مصالحہ پائوڈر ڈالیں اور مکس کریں، پھر باقی بچا ہوا ادرک لہسن ڈال کر 2 منٹ تک فرائی کریں۔ پھر کٹے ہوئے ٹماٹر اور سبز مرچیں ڈالیں اور یہ سارا آمیزہ دال کے اوپر ڈال کر ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر 5 منٹ کے لیے دم پر پکنے دیں۔ جب کھانے کے لیے پیش کریں تو کٹا ہوا سبز دھنیا اور مکھن ڈال کر گرم گرم نان، روٹی یا ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔

شاہی دال / کھٹی دال

اجزا:۔
مسور کی دال 1½ پیالی (250 گرام)
املی 3 کھانے کے چمچ
پیاز 1عدد، درمیانی کٹی ہوئی
ہری مرچ 4 عدد ثابت
کڑھی پتہ چند ریشے
مصالحہ مکس 2 کھانے کے چمچ
بگھارکے لیے:۔
لال مرچ ثابت 4 عدد
سفید زیرہ ثابت ½ چائے کا چمچ
کڑھی پتہ 4 سے 6 عدد
تیل/گھی ½ پیالی

ترکیب:۔

املی کو 1½ پیالی گرم پانی میں ملالیں۔ دُھلی ہوئی دال اور پیاز کو 1½ پیالی پانی میں پکالیں۔ دال گل جائے تو دال مصالحہ مکس ڈال کے چمچے سے گھوٹ لیں۔ دال میں املی کا رس، کڑھی پتہ اور ہری مرچ ڈال کر پکنے دیں۔ جب ہری مرچ گل جائے تو دال تیار ہے۔
بگھار کے لیے:۔
فرائنگ پین میں تیل/ گھی گرم کرلیں اور بگھارکے مصالحے ڈال کر سرخی مائل سیاہ کرلیں اور دال میں ڈال دیں۔ مزیدار شاہی دال/ کھٹی دال تیار ہے۔
ٹوٹکہ:… دال کو اصلی ڈھابے کا ذائقہ دینے کے لیے گرم مصالحہ ڈال کر اسے اس طرح پکائیں کہ تھوڑا سا جل جائے۔