شیر شاہ اور لیبر اسکوائر میں پانی کی عدم فراہمی

201

171110-10-2

ڈسٹرکٹ ویسٹ کی یوسی 2 مسائل کی آماجگاہ بنی ہوئی ہے۔ یو سی کے علاقے شیرشاہ اور لیبر اسکوائر میں پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہیں۔ یوسی کے مکینوں نے جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یوسی میں گزشتہ چار برس سے پانی نہیں آیا، جس کی بڑی وجہ شیر شاہ کے صنعتی علاقے میں لگائے گئے غیر قانونی کنکشن ہیں۔ یوسی 2 کے علاقے بلاک D اور بلاک C اور محمدی روڈ کے مکینوں کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ سوتیلی اولاد جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ ہمارے حصے کا پانی ہی ہمیں نہیں مل رہا ۔پانی کے مسائل اس حد تک بڑھ گئے ہیں کے اکثر گھروں میں پینے کا پانی بھی میسر نہیں ہوتا بچے اسکول سے آنے کے بعد پانی کے خالی کین لیے کر علاقے میں پانی کے لیے در بدر گھومتے ہیں علاقہ مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔ علاقے کے سماجی کارکن اسرار احمد کا کہنا تھا کہ گزشتہ بلدیاتی الیکشن میں منتخب ہونے والے چیئرمین کی علاقے کے مسائل میں عدم دلچسپی سے مسائل میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ کئی بار چیئرمین آفس کے باہر پانی کی عدم فراہمی پر مظاہرے کیے جا چکے ہیں اور تحریری طور پر بھی چیئرمین کو آگاہ کیا جا چکا ہے، لیکن کبھی بھی ہماری شنوائی نہیں ہوئی۔ یوسی چیئرمین علاقے میں ہی نہیں آتا۔علاقے کے لوگ پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے مشکلات سے دو چار ہیں ان کا کہنا تھا کے الخدمت فاونڈیش کے تحت شیرشاہ کی اس یوسی میں پانی کے مسائل کے حل کے لیے بورنگ کروائی جا رہی ہیں جس کے لیے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر عبدالرازق کو یوسی کا دورہ کروایا گیا ہے ۔دوسری جانب شاہنواز خان جے آئی یوتھ کے صدر کا کہنا تھا کے علاقے میں پانی کا مسئلہ عارضی ہے پانی کی غیر منصفانہ تقسیم ہی سب سے بڑا مسئلہ ہے اگر اس نظام کو بہتر کیا جائے تو پانی کا نظام کسی حد تک بہتر ہو سکتا ہے