علاقے کے لوگ ٹینکر ڈالواتے ہیں ٹینکر مافیا منہ مانگی قیمت وصول کرتی ہے
یوسی2 کے علاقے لیبر اسکوائر کے سماجی کارکن اور سابق یوسی کونسلر سعید چوہان کا کہنا تھا کہ نعمت اللہ خان کے دور میں لیبر اسکوائر میں پانی کی فراہمی کے لیے بڑے پیمانے پر لائنیں بچھائی گئیں، جو بعدازاں سابق ٹاؤن ناظم امیر نواب کی ان تھک محنت سے بحال ہوئی تھیں، لیکن اب گزشتہ چار برس سے علاقہ مکینوں کو پانی میسر نہیں اور عوام بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔علاقے کے لوگ ٹینکر ڈالواتے ہیں ٹینکر مافیا منہ مانگی قیمت وصول کرتی ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کے ہم کس کے پاس مسائل لیے کر جائیں منتخب نمائندے اختیارات نہ ہونے کا رونہ روتے ہیں ۔عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہین کسی گلی کی سی سی فلورنگ نہیں ہوئی ندی نالوں کا پانی گلیوں کی زینت بنا رہتا ہے بارش میں نکاسی آب کا کوئی خاطر خواہ انتظام نہ ہونے کی وجہ سے پانی گلیوں میں کئی دن تک جمع رہتا ہے۔