کے الیکڑک کی جانب سے یوسی 02میں اوور بلنگ کے حوالے سے علاقہ مکینوں کی جانب سے متعدد بار مظاہرے کے علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کے کے الیکڑک کی جانب سے ناقص بجلی کی تاروں کے استعمال کی وجہ سے روزانہ کسی نہ کسی گلی میں تار توٹ کر زمیں پر پڑی رہتی ہے ایسی طرح کچھ عرصہ قبل کے الیکٹر ک کی نااہلی نے ہنستے بستے گھر اجاڑ دیے۔ گزشتہ بارش کے بعد ٹوٹی تار سے جھولا جھولانے والے چار افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔ ضلع کے امیر جماعت اسلامی کا متاثرہ خاندانوں سے مکمل اظہار یکجہتی،جماعت اسلامی کا ہر قسم کا قانونی تعاون فراہم کرنے کا اعلان سانحہ جناح روڈ میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی گھر کے چار افراد کے لواحقین سے جماعت اسلامی کی علاقائی کمیٹی کی ملاقات مرحومین کے لیے دعا مغفرت کی گئی اور تمام تر تعاون کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی گئی جماعت اسلامی کے ضلع کے امیر عبدالرازاق کا کہنا تھا کے مرنے والوں کے سگواران کو ہر قسم کی امداد فراہم کی جائے گی جماعت اسلامی ہر قسم کا قانونی تعاون فراہم کرگی۔