یوسی میں موجود سرکاری اسکول صابرہ گرلز/بوائز پرائمری اسکول انتہائی زبوحالی کا شکار ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے اسکول کے مرکزی دروازے پر ندی نالوں کا پانی جمع ہے۔ اسکول کی پوری گلی گندگی سے بھری پڑی ہے جس کی وجہ سے اسکول میں بچے نہیں بھیج سکتے۔ اسکول انتظامیہ غفلت کا شکار ہے اور متعلقہ ادارے بھی صفائی کا کام نہیں کرواتے۔اسکول کے اساتذہ بھی غیر حاضر رہتے ہیں علاقے میں کوئی بھی سرکاری اسکول ایسا نہیں جس میں بچوں کو پڑھنے بھیجا جا سکے۔ علاقہ مکینوں کا مزید کہنا تھا کہ دوسری جانب علاقے میں موجود پرائیوٹ اسکولوں نے تعلیم کو کاروبار میں بدل کر رکھ دیا، بڑھتی ہوئی فیسوں نے غریب طلب علموں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔