مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے  جائیں گے ‘ایڈمنسٹریٹر غلام فرید

145

خادم شیر شاہ اسرار تنولی نے ایڈمنسٹریٹر ویسٹ غلام فرید اور ایکس سی این عبدالصمد کیماڑی ٹاون اور انجینئر شبیر ویسٹ سے ملاقات کی، انہیں شیر شاہ کے مسائل اور عوام کی مشکلات سے آگاہ کیا اور ان سے مسائل کو ترجہی بنیادوں پر حل کرنے کی درخواست کی۔ متعلقہ افسران نے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اور ایڈمنسٹریٹر نے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو احکامات بھی جاری کیاور کہا کے جلد ازجلد یوسی کے مسائل کوحل کیا جائے ۔