لینڈ مافیا کے ظالم غنڈوں سے مرحومین اور قبرستان تک محفوظ نہیں رہے۔ رات کی تاریکی میں لینڈ مافیا کارندوں نے قبرستان کی حدود میں تعمیرات کی کوشش کی جسے اسرار نے ساتھیوں سمیت بروقت پہنچ کر ناکام بنا دیا۔اس موقع پر انجینئر عبدالقیوم، قاری اویس،امین مغل،حافظ مدثر بھی موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھاکے شیرشاہ کے قبرستان مین لینڈ مافیا کے قبضے کے خلاف نہ ہی متعلقہ ادارے ایکشن لیتے ہیں نہ ہی یوسی انتظامیہ ،اس سرکاری جگہ کی حفاظت بھی جماعت اسلامی کے نوجوان خود کرتے ہیں ۔