علاقے میں موجود سرکاری ڈسپنسری کے حوالے سے علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ یوسی2 کے وارڈ2 میں قائم سرکاری ڈسپنسری تباہ حالی کا شکار ہے۔ جس میں نہ ہی کوئی ابتدائی طبعی امداد کی سہولت میسر ہے اور نہ ہی کوئی عملہ موجود رہتاہے۔ ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے ڈسپنسری کی سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔دروازے کھڑکیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔