گھر کے اندر رکھے جانے والے پودے اور ان کی دیکھ بھال

697

سمیرا ناز
گھر کے اندر رکھے جانے والے پودے (اِن ڈور پلانٹس) آپ کی سوچ کے بر عکس کافی سخت جان ہوتے ہیں۔ ان میں آپ مہینوں کھاد نہ ڈالیں تو بھی یہ یہ آپ کو جوں کے توں نظرآئیں گے لیکن اس کے باوجود بھی چند باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے:
1۔ پودوں کو کبھی ائرکنڈیشنڈ کمرے میں نہ رکھیں ۔
2۔ اِن ڈور پلانٹس کو کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اس لیے آپ ان میں2 یا 3 دن کے بعد پانی ڈالیں اور اگر آپ کے پاس بیلیں پانی میں ہیں توہر5 دن کے بعد ان کا پانی بدلیں ۔
3۔ ان پودوں کی کھاد بہت ہی نرم ہونی چاہیے جو کہ آپ کو گملے میں پودا رکھنے سے پہلے تیار کرنی ہو گی۔
4۔ انہیں تنگ جگہ پر ہرگز نہ رکھیں بلکہ ہوا دار حصے میں رکھیں ۔
5۔ اِن میں خشک چائے کی پتی ہفتہ میں1مرتبہ ضرور ڈالیں ۔ ( اس سے پودے تیزی سے بڑھتے ہیں۔)
6 ۔ اِن کی صفائی اسپرے گن میں پانی بھر کر چھڑکاؤ کے ذریعے کریں۔ اگر پودے صاف ستھرے رہیں گے تو زیادہ نشوو نما پائیںگے ۔
7۔ خراب پتوں اور ڈالیوںکو تیز دھار قینچی کی مدد سے ترچھا کر کے کاٹیں۔
ان ڈور پلانٹس کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہے کہ ان میں کیڑے بالکل نہیں لگتے۔ اب آپ بے فکر ہو کر اپنے گھر اور کمروں میں اِن ڈورپلانٹس رکھ سکتے ہیں جو آپ کے گھر کی خوبصورت و رونق میں اضافہ کریں گے۔