ڈیم فنڈ کیلئے ریلوے کرایوں میں اضافہ،

307

پاکستان ریلوے کے تمام ریزرویشن آفس یومِ عاشور 10محرم الحرام بروز جمعہ 21 ستمبر کو مکمل طور پر بند رہیں گے اور بروز ہفتہ 22 ستمبر سے اپنے معمول کے مطابق کام کریں گے۔ 

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ڈیم فنڈ میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پاکستان ریلوے کو ہدایت جاری کردی۔انہوں نے 25ستمبر سے اکانومی اور بزنس کلاس کی ٹکٹوں پر ایک ، 2 اور10 روپے اضافہ کرنے کا فوری فیصلہ کیا ہے۔

شیخ رشید کی ہدایت کیمطابق ڈیم فنڈ میں عطیہ دینے کے حوالے سے اکانومی کلاس میں 100 روپے تک کا ٹکٹ خریدنے پر ہر مسافر کو ایک روپیہ ،100 روپے سے اوپر کے ٹکٹ پر2 روپے اور اے سی کلاس کے ٹکٹ پر 10 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

ڈیم فنڈ کے حوالے سے یہ معمولی کٹوتی پاکستان ریلوے کی تمام ٹکٹس، پی ٹی اوز، فری پرویلج پاسز، ملٹری ووچر، ای ٹکٹنگ، کمپیوٹرائزڈ ٹکٹس، پی سی ٹی ایس، بی ٹی ایس اور کرنٹ ریزرویشن پر لاگو ہوگی۔

ڈیم فنڈ کی مد میں لی جانے والی رقم کرائے کا حصہ نہیں ہوگی بلکہ ہر ٹکٹ کے نیچے علیحدہ سے ظاہر کی جائے گی ، جمع کردہ رقم ہر مہینے ڈیم فنڈ میں بھیجی جائے گی اور ڈیم فنڈ چارچز سے کرایہ کی رقم نہ راوٓنڈ آف نہ ہی قابلِ واپسی ہوں گے۔