نادرا کی بنگالی، برمی اور بہاری افراد کو شناختی کارڈز جاری کرنے کی ہدایت۔

299

نادرا کی جانب سے پاکستان میں 35 سال سے زائد مقیم بنگالی شہریوں کو بلاک کردہ اور نئے قومی شناختی کارڈز جاری کرنے کے لئے میگا سینٹرز اور برانچوں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

نادرا کی جانب سے جاری کردہ ہدایت مطابق ایسے بنگالی، برمی اور بہاری افراد پر اعتراضات نہ لگائے جائیں جن کے والدین گزشتہ 35 سال سے پاکستان میں مقیم ہوں اور ان کے فنگر پرنٹس کی تصدیق نادرا کے ڈیٹا بیس کے ذریعے ہوتی ہو۔

کراچی میں ایسے بنگالی، برمی اور بہاریوں کے کارڈز بھی روکے جا رہے تھے جو اپنے قومی شناختی کارڈز کی تجدید کے لئے رابطہ کرتے تھے جبکہ نئے قومی شناختی کارڈ کے اجرا پر بھی اعتراضات لگائے جا رہے تھے۔