دعوت حلیم میں صحا فیوں سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

744

 کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کی جا نب سے دعوت حلیم میں صحا فیوں،سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں، تاجربرادری ، علم و ادب سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی، دعوت حلیم میں صحا فیوں سمیت تما م مکتبہ فکر کے لوگوں کو ایک جگہ پر جمع کر نااور صحافیوں کے لئے اچھی تقریبات کا انعقاد لائق تحسین ہے،

کے یو جے صحافیوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ کے لیے مختلف قسم کی صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد کرتی ہیں ایسی سرگرمیاں شہر میں جاری ر ہنی چاہیے،ان خیالات کا اظہار مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے زیر اہتمام منعقدہ دعوت حلیم میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا۔

10 محرم الحرام 21ستمبربروزجمعہ گلشن اقبال فاران کلب میں منعقد ہو نے والی کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کی روائتی دعوت حلیم میں آنے والے مہما نوں کا استقبال کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر طارق ابو الحسن ،جنرل سیکر یٹر ی حا مد الر حمن اعوان ،نا ئب صدور خلیل احمد ناصر ، آصف جئے جا،جو ا ئنٹ سیکر یٹر یز، منیر عقیل انصاری،جمال خورشید، انفار میشن سیکر یٹری امیر محمد خان ، اراکین مجلس عا ملہ کے سید طارق عزیز، سید بلال طاہر ، اعجاز کورائی ، شیما صدیقی،سید زید اور دیگر نے کیا،

کراچی یو نین آف جرنلسٹس دستور کے سیکر یٹری حامد الرحمن اعوان نے دعوت حلیم کے موقعے پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہو ئے کہا کہ اس وقت میڈیا انڈسٹری پر کڑا وقت ہے اور مسائل بے شمار ہیں، چاہے صحافیوں کی ہیلتھ کا معاملہ ہو ان کی ملازمت کا یا مالکان کے مسائل اس وقت سب کو ایک جگہ اور اتحاد کے ساتھ اس مرحلے سے نکلنے کے لئے اجتماعی کوشش کرنا ہوگی، 

موجودہ صورتحال نے پوری صحافی برادری کو سخت تشویش میں مبتلا کررکھا وفاقی حکومت کی جانب سے اشتہارات کے حوالے سے واضح پالیسی آنا چاہیے یہ میڈیا کی بقا کا معاملہ ہے ہزاروں کارکنوں کا مستقبل داو پر لگا ہوا ہے، ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آچکی ہے، انہوں نے کہا کہ آپس کی دھڑبندیوں نے صحافیوں کی آواز کو کمزور کردیا ہے ہمیں آپس کے اختلافات کو بھلا کر ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا،کیوں کہ یہ پوری صحافی برادری کا معاملہ ہے۔

انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کی چھانٹیوں کا سلسلہ فوری طور پر روکا جائے، انھیں ان کی بنیادی سہولیات، تنخواہیں اور بقایا جات ادا کیے جائیں اور آٹھویں ویج ایوارڈ کو نافذ کیا جائے۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کی جا نب سے دعوت حلیم میں شریک مہمانوں میں جماعت اسلامی پاکستان کہ سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ امیر جما عت اسلامی کر اچی حا فظ نعیم الرحمن،جماعت اسلامی کے ممبر صوبائی اسمبلی عبدالرشید ،جما عت اسلامی سند ھ کے نا ئب امیر محمد حسین محنتی،سیکر یٹر ی اطلاعات جما عت اسلامی کراچی سید زاہد عسکری،سندھ کہ سیکریٹری یٹر ی اطلاعات مجاہد چنا،
پا کستان فیڈ رل یونین آف جر نلسٹس دستور کے سیکریٹری جنرل سید سہیل افضل، اسسٹنٹ سیکریٹر ی جنرل شعیب احمد،سابق صدر پی ایف یو جے ادریس بختیار، کراچی پریس کلب کے صدر احمد خان ملک ،جنرل سیکریٹری مقصود احمد یو سفی، جو ائنٹ سیکر یٹر ی نعمت خان گو رننگ با ڈی کہ کفیل الدین فیضان،سعید سر بازی ،شمس کیر یو،

جمعیت علما ء اسلام کے تر جمان محمد اسلم غوری،کر اچی واٹر اینڈ سیو ریج بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا رضوان حیدر ،سا بق ڈائر یکٹر میڈیا بلدیہ عظمیٰ کراچی بشیر سدوزئی، معروف تاجر،صمد بڈھانی،محمدہاشم نورانی،اسپنسر آئی اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر بیربل جنانی،

سینئر صحافی و ایڈیٹرجنگ لندن ہمایوں عزیز،چیف ایڈیٹرروزنامہ جسارت کراچی اطہرہاشمی، ایڈیٹر جسارت مظفر اعجاز،ڈپٹی ایڈ یٹر روزنامہ امت کراچی کے امجد ارشاد چو ہد ری، راشد عزیز،ایڈ یٹر رپورٹنگ مسعود انور ، نیوزایڈیٹر سید حسن احمد،سابق صدر کے یو جے سید افضال محسن، سا بق نائب صدر ثا قب صغیر،سابق سیکریٹری محمد رضوان بھٹی، سابق سیکر یٹری اطلاعات ایس ایم اشرف،

چیف رپو رٹر روزنا مہ اوصا ف ضیاء قر یشی،سینئر صحا فی سراج احمد امجدی،سابق سیکر یٹری کے پی سی اورآن لائن کے بیو رو چیف عامر لطیف،سابق سیکر یٹر ی اے ایچ خانزادہ،معر وف شاعرعمیر علی انجم، سینئر فوٹو جر نلسٹس سہیل رفیق، اطہر حسین ، محمد احمد،محمد فاضل،محمد فرید ،شعیب احمد اور سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات اور خواتین صحافی کی بڑی تعدادمو جود تھی,

دعوت حلیم کے اختتام پر صدر کے یو جے کے طا رق ابو الحسن اور جنرل سیکریٹری حا مد الر حمن اعوان نے دعوت حلیم میں شرکت کرنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔