آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں جانوروں کے تحفظ کا دن منایا جارہا ہے۔

170

بے زبان جانوروں سے انسانوں لگاؤ اگرچہ نئی بات نہیں لیکن کراچی کے رہائشی عدیل نے سڑکوں پر گومنے والے بے زبان جانوروں کے لیے شیلٹر ہوم بنا کر ایک نئی مثال قائم کر دی۔

عدیل گزشہ کئی برس سے سڑکوں پر آوارہ گھومنے والے جانوروں کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔

عدیل کا کہنا ہے پاکستان میں جانوروں کے تحفظ کے لیے قوانین تو بنائے گئے مگر ان پر عملدرآمد نہیں ہوتا۔

عدیل اور اس کے ساتھی بیمار اور زخمی جانوروں کا اپنے شیلٹر ہوم میں علاج کرتے ہیں اور پھر آزاد کر دیتے ہیں۔

جانوروں کے عالمی دن کے موقع پر ان سے محبت کرنے والے کہتے ہیں جانوروں سے بے رحمانہ سلوک اور استحصال بند کر کے ان کا تحافط یقینی بنایا جائے۔