انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر7.43رو پے کی کمی

1069
کراچی:ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر،یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں کمی کا رجحان رہا تاہم گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر7.43روپے اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر3.8روپے مہنگا ہو گیا ۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت فروخت132.40روپے سے کم ہو کر132.30روپے ہو گئی
اسی طرح یورو کی قدر50پیسے گھٹ گئی جس سے یورو کی قیمت فروخت153روپے سے کم ہو کر152.50روپے پر آ گئی جبکہ1روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت174.50روپے سے کم ہو کر173.50روپے ہو گئی ۔فاریکس ا یسوسی ایشن کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے یورو کی قدر3.90روپے اور برطانوی پونڈ کی قدر5روپے بڑھ گئی ۔