نیشنل ٹیلی کمیونیکشن کارپوریشن کا ڈیل۔ ای ایم سی سے شراکتی سمجھوتہ۔

374

حکومتِ پاکستان کے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کی روشنی میں این ٹی سی نے ڈیل۔ ای ایم سی، کے ساتھ ایک سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔ ڈیل۔ ای ایم سی ،اداروں کو اپنے ڈیجیٹل مستقبل کی تعمیر کے لیے ضروری انفراسٹرکچرمہیا کرنے میں ایک عالمی سطح کا مسابقتی لیڈر ہے۔ اس سمجھوتے کے تحت ڈیل ۔ای ایم سی ،پاکستان میں این ٹی سی کے ڈیٹا سنٹر انفراسٹرکچر کے لیئے سالوشن پرووائیڈر کا کردار ادا کرے گا۔
ڈیل۔ ای ایم سی، اپنے کلائینٹ ادارہ جات کو ماڈرن ڈیٹا سنٹر، جدید سرورز اور سائبر سیکورٹی ٹیکنالوجیز پر مہیا کردہ با اعتماد ہائبرڈ کلاؤڈ اور بگ ڈیٹا کی سہولت سے مزین کرکے اِن اداروں کی آئی ٹی اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی کامیابی کو یقینی بناتا ہے۔
اس سمجھوتے کے تحت این ٹی سی ڈیل ۔ای ایم سی ،کے ساتھ مل کر نئی نسل کے ایک ایسے انفراسٹرکچرکو اختیار کرے گا جس کے ذریعے حکومتی اداروں کی مخصوص ضروریات کے عین مطابق ڈیٹا سنٹر بطور سروس کا سٹرٹیجک لانچ ممکن ہوسکے گا۔