اختیار بیگ سینئرنائب صدر کیلئے نامزد کردیئے گئے،افتخار ملک
تمام قیادت اجتماعی فیصلوں پر یقین رکھتی ہے،ایس ایم منیر
،مسائل کے حل میں ان کو ساتھ لیکر چلیں گے،نامزد صدارتی امیدوارانجینئرداروخان
کراچی:یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی)نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے انجینئر دارو خان اچکزئی کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سالانہ انتخابات برائے2019کے لئے صدارتی امیدوار نامزد کردیا جبکہ کراچی سے ڈاکٹر مرزااختیار بیگ سینئرنائب صدر کے امیدوار ہونگے۔
پیر کو لاہور میں افتخار علی ملک کی رہائشگاہ پر ہونے والے یو بی جی کو کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین یو بی جی افتخار علی ملک اور سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیرنے ایف پی سی سی آئی کے الیکشن کیلئے ایسوسی ایشن کلاس کے نور احمد خان، عبدالوحید،گلگت سے اسمال چمبر کے قربان علی خان ،وقار منور خان،محمداعجاز عباسی،حاجی افتخار ،ویمن چمبرز سے شیریں ارشدخان کو نائب صدور کے عہدوں کے لئے امیدوار نامزد کیا ہے
جبکہ باقی امیدواروں کا فیصلہ آئندہ تین سے چار روز میں کرلیا جائے گا۔ گروپ کی کور کمیٹی کے اجلاس میں تمام تر فیصلے اتفاق رائے سے کئے گئے۔ اجلاس میں وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے صدر غضنفربلور،سینئرنائب صدر مظہر اے ناصر، زبیر طفیل ، مرکزی ترجمان گلزار فیروز،خالدتواب، تنویرشیخ،ریاض الدین شیخ،عامرعطاباجوہ،ممتاز شیخ، ظفر بختاوری،سمیع خان،ملک سہیل حسین،حمید اختر چڈھا، عبدالسمیع خان،حاجی افضل،ڈاکٹر نعمان بٹ،شکیل ڈھینگڑا، شبنم ظفر،سعیدہ ملک،وقار میاں،زاہد اللہ شنواری، اور دیگرممبران شریک تھے۔اس موقع پر سابق صدور اور موجودہ عہدیداران کو ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ایس ایم منیر نے اس موقع پر اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ یو بی جی کی طرف سے بزنس کمیونٹی میں مصروف اور اہل شخصیات کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
یو بی جی کی تمام قیادت اجتماعی فیصلوں پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ گروپ نے تاجر برادری کے مسائل حل کرکے ملک کی 90 فیصد تاجر برادری کا اعتماد حاصل کیا ہے۔ گروپ بلوچستان چیمبر کے مسائل کے حل تک اطمینان سے نہیں بیٹھے گا۔ افتخار علی ملک نے اس امید کا اظہار کیا کہ یو بی جی کے نامزد امیدوار ایف پی سی سی آئی کے آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے اور تاجر برادری کے مسائل حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے تاجر دوست ماحول کو فروغ دینے کے اقدامات کرے گا تاکہ حکومت اور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان فاصلوں کو کم سے کم کیا جاسکے۔ ایف پی سی سی آئی ملک کی اقتصادی ترصقی میں نجی شعبہ کے کردار کو بھی فروغ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری حکومت کو ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے پر تیار ہے۔ بڑھتے ہوئے
افراط زر کے مسئلے پر پیداوار میں اضافہ کرکے اور غری ضروری اخراجات کو کم کرکے بھی حل کیا جاسکتا ہے۔ صدارتی امیدوار انجینئر دارو خان نے کہا کہ وہ کامیاب ہو کر ملک بھر کی تاجر برادری کے مفادات کو فروغ دیں گے اور مسائل کے حل میں ان کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ متعلقہ حکومتی اداروں میں ایوان ہائے صنعت و تجارت کی نمائندگی موثر بنانے اور بڑھانے کے لئے کام کریں