تین اہم شہروں میں تربیتی پروگرام کا آغاز

305

کراچی: اس سال اسکول آف لیڈرشپ نے پاکستان کے تین بڑے شہروں کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں اپنے پروگرام ٹرین دی ینگ ٹرینر (TTYT) کا آغاز کردیا ہے۔ TTYT ایک سات روزہ کسٹمائزڈ ماسٹر تربیتی پروگرام ہے جو کل کے نوجوان لیڈرز کو ایک مؤثر تربیت کار اور بااعتماد فرد کی حیثیت سے خود مختار بناتا ہے۔

TTYT میں 64 سند یافتہ افراد نے شرکت کی اور یہ نئے تربیت کاروں، اساتذہ، نوجوان پروفیشنلز اور طلبا کے لیے خاص طور پر تیار کیا گیا تھا۔ پروگرام میں اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ اس میں حصہ لینے والے شرکاء یہاں سے تبادلۂ خیال، تمثیل اور سہولت کاری کی تکنیک میں ماہر بن کر نکلیں تاکہ وہ توجہ کو برقرار رکھ سکیں اور مشکل صورتحال پر قابو پانے کی صلاحیت حاصل کر سکیں۔

اس پروگرام کو سات اہم اکائیوں میں تقسیم کیا گیا جس میں تربیت کے بنیادی قاعدے، مواد کی تیاری، اور تربیت کی ترسیل؛ پیشکش اور تبادلۂ خیال کی مہارتیں، اپنی پروفائل کو قابل قدر بنانا، تربیت کی مشق کا سیشن اور اختتامی جانچ اور پریزنٹیشنز شامل تھے۔

اسکول آف لیڈرشپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مالک خاصخیلی نے کہا کہ ٹرین دی ینگ ٹرینر ایک ماسٹر تربیتی پروگرام ہے جو کم سے کم سرمایہ کاری کے ساتھ شرکاء کو سیکھنے کے عمل کو معنی خیز اور مؤثر بنانے کے لیے درکار تصورات، صلاحیتوں اور مہارتوں کو دریافت کرنے کے لامحدود مواقعوں کی پیشکش کرتا ہے۔

TTYT کے شرکاء اپنے تجربات کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ان سات دنوں نے میری زندگی کے نظریے کو توسیع دی اور زندگی میں نئی جہتوں سے روشناس کرایا۔ تمام بہترین تربیت کاروں کی مختلف مہارتوں کی بدولت ہم مختلف ذائقوں کے مرکب سے فیضیاب ہوئے۔ اس پروگرام میں استعمال ہونے والے سیکھنے کے امتزاجی طریقہ کار نے ہمیں حاضر دماغ رکھا اور بہت کچھ یاد رکھنے کے قابل بنایا۔ یہ تمام نوجوانوں کے لیے ایک انتہائی درجے کا قابل تجویز پروگرام ہے جس کے ذریعے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بے نقاب کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اندر اہم مہارتوں کو پیدا کرکے نئی جہتوں کو دریافت کر سکتے ہیں۔

TTYT جیسا ایک زبردست تربیتی اور تعمیری پروگرام آپ کو اپنے اندر موجود مہارتوں کو مزید مضبوط کرنے کے قابل بناتا ہے اور نئے خیالات جنم لینے اور اپنے بارے میں مزید جاننے میں آپ کا مددگار ہے۔ اسکول آف لیڈرشپ ملک بھر میں ایسے بہت سے پروگرام متعارف کرواتا ہے جو ایسے افراد کو سہولت پہنچاتے ہیں جو اپنے متعلقہ میدانوں میں ترقی کرنا اور آگے بڑھنا چاہتے ہوں۔