وفاقی انشورنس محتسب انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ہے، صدر مملکت 

506

کراچی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی انشورنس محتسب محمد رئیس الدین پراچہ نے ایوان صدر میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران وفاقی انشورنس محتسب نے صدر مملکت کو ادارے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی ۔ وفاقی انشورنس محتسب نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ادارے کی جانب سے چلائی جانے والی آگاہی مہم کے باعث انشورنس کمپنیوں کیخلاف کلیمز کی ادائیگی نہ ہونے اور بینکا ایشورنس سے متعلق شکایات میں اضافہ ہوا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے ادارے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور زور دیا کہ دور جدید کے تقاضوں کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے۔ صدر مملکت نے وفاقی انشورنس محتسب کالوگوں کو انصاف کی فراہمی میں انتہائی اہم کردار کو سراہا۔انہوں نے اس امر کی ضرورت کو اجاگر کیا کہ صارف کو کلیم مسترد ہونے پر اپیل سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کی جائے۔ملاقات میں وفاقی انشورنس محتسب کے ڈائریکٹر جنرل مبشر نعیم صدیقی اور سینئر ایڈوائزریاسین طاہر بھی موجود تھے ۔