سری نگر( مانیٹرنگ ڈیسک) کنٹرول لائن کے قریب جھڑپ میں 3بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ بھارتی فوج نے 2عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔بھارتی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے الزام عاید کیا کہ بھارتی اہلکار پاکستان سے آئے ہوئے انتہائی مسلح افراد کے ساتھ لڑائی کے دوران مارے گئے۔