مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال پر عبدالرشید ترابی کا صدر پاکستان کو خط

186

اسلام آباد( نمائندہ جسارت) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل رکن قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال پر صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو خط تحریر کیا ہے ۔خط میں لکھا گیا ہے کہ’’ نئی حکومت سے اہل کشمیرکی بڑی توقعات ہیں،ہمارے نزدیک پاکستان کے استحکام کے لیے ضروری ہے کہ مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر بھارتی تسلط سے آزادہو کر پاکستان کے ساتھ شامل ہو ، برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد نوجوانوں کی عظیم الشان عوامی تحریک کوبھارت ریکارڈ توڑ دہشت گردی کے باوجود کو کچلنے میں قطعاً ناکام رہا۔ بھارت کشمیر کے مسلم اور کشمیری تشخص کو ختم کرنے کیلیے آئین کی دفعہ 35-A کے خلاف نبرد آزما ہے ،کشمیر پالیسی کے حوالے سے جامع مشاورت کی ضرورت ہے، یکساں موقف اختیار کرتے ہوئے آزاد جموں وکشمیر کی سیاسی جماعتیں اور حریت قائدین ، کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کے تحت حق خود ارادیت کے ایجنڈے پر متحد و منظم ہو کر جدوجہد کر رہے ہیں ۔