مقبوضہ کشمیر، نومبر 2018ء میں  48 کشمیری شہید کیے گئے

56

سرینگر(آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں میں 48 کشمیری شہید ہوئے کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے جاری کیے جانے والی سروے رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ وادی میں بھارتی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں اڑتالیس کشمیری شہید ہوئے ۔ شہید ہونے والوں میں 3خواتین اور دو نوجوان جو کہ گزشتہ روز بھارتی فوج کی کارروائیوں کا نشانہ بنے بچے بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 4 خواتین بیوہ ہوئیں اور 11 بچے یتیم ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق نومبر میں بھارتی فوجیوں کے تشدد سے 196 کشمیری شہری زخمی ہوئے جبکہ حریت رہنماؤں اور کارکنوں سمیت 169 بے گناہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔