مقبوضہ کشمیر: بس کھائی میں گرنے سے 23 افراد جاں بحق

93

سرینگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں ایک بس گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک جبکہ 7 شدید زخمی ہو گئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ لورن سے پونچھ جانے والی بس کو اس وقت پیش آیا جب منڈی کے نزدیک بس پھسل کر گہرے نالے میں جا گری ۔ حادثے کے نتیجے میں 23 افراد موقع پر ہلاک جبکہ 7 زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال داخل کرا دیا گیا ۔ حادثے کی وجوہات جاننے کیلیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔