کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج  کی سول آبادی پر گولا باری

116

سیری(آن لائن)کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولا باری بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بنایا شدید گولا باری سے گھروں کی کھڑکیاں ،دروازنے لرز اٹھے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی پاک فوج نے دشمن کو بھرپور جواب دیا جس کے بعد ان کی توپوں کے منہ بند ہو گئے تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی گاؤں بھینس گالہ ، چتر ، جگالپال میں بھارتی فوج نے گزشتہ رات 9 بجے سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ اور گولاباری شروع کر دی لوگ گھروں میں محصور ہوگئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی