پاکستان کو الزام نہ دیں،حملے ظلم کے شکار مقامی نوجوان کررہے ہیں,فاروق عبداللہ

97

سرینگر(آن لائن) مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا کہ پاکستان کو الزام نہ دیں۔ حملے بھارتی مظالم کے ستائے ہوئے مقامی نوجوان کر رہے ہیں۔ جب تک بات چیت کا راستہ اختیار نہیں کیا جاتا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔اپنے ایک بیان میں فاروق عبد اللہ نے کہا کہ پاکستان کو الزام نہ دیں یہ سب مقامی نوجوان کر رہے ہیں جو بھارتی مظالم سے تنگ آگئے ہیں جبکہ خود بھارتی شہریوں نے بھی مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا۔ سوشل میڈیا پر ایک بھارتی صارف کا کہنا تھا کہ جب بھارت کشمیری خواتین کی بے حرمتی کرے گا، معصوم لوگوں کو قتل کرے گا، بچوں کو اندھا کرے گا تو اس کا جواب بھی ایسا ہی آئے گا۔ یہ دہشت گرد حملہ نہیں بلکہ اس کا ردعمل ہے جو بھارت مقبوضہ کشمیر میں کرتا آرہا ہے۔