عادل ڈار کا 2017ء سے بھارتی فوج کے زیر حراست ہونے کا انکشاف 

283

سری نگر(آئی این پی)بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہو گیا ، مبینہ طور پر پلوامہ حملے کی ذمے داری قبول کرنے والے عادل ڈار کے 2017ء سے بھارتی فوج کی حراست میں ہونے کاانکشاف ہواہے۔کشمیر ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے عادل ڈار کو 10 ستمبر 2017 ء کو بہار بھگ آپریشن میں گرفتار کیا تھا جب کہ2کشمیری نوجوانوں کو ہلاک کر دیا تھا، بھارت نے ان تینوں کا تعلق حزب المجاہدین سے ظاہر کیا تھا۔ پلوامہ حملے کے فوراً بعد بھارتی فورسز نے اسی عادل ڈار کا تعلق جیش محمد سے جوڑ دیا تھا ۔ اس طرح بھارت کی ممبئی حملوں کے بعد پلوامہ حملے کی ہانڈی بھی بیچ چوراہے پر پھوٹ گئی ہے ۔