پاک بھارت تنازع جاری رہا تو جیت انتہا پسندی کی ہوگی : فواد چودھری

258
وفاقی وزیر فواد چودھری۔ ۔(فائل فوٹو)۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاک بھارت تنازع سے دنیا مزید تقسیم ہو گی۔
فواد چودھری نے آج اپنے  سوشل میڈیا اکاؤنٹ  پر  جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاک بھارت تنازع جاری رہا تو جیت انتہا پسندی کی ہوگی ۔ پاک بھارت ٹکراؤ سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہو گا ۔
انہوں نے کہا کشیدگی کی صورتحال سے بچنے کے لئے مشترکہ کوشش کرنی ہوگی۔ دنیا کو جان لینا چاہیے پاک بھارت تنازعہ خطے اور دنیا کو غیر مستحکم کرے گا ۔