مودی سے عوام پریشان، گو بیک مودی ٹاپ ٹوئٹر ٹرینڈ بن گیا۔

335
GoBackModi-becomes-top-Twitter-trend-in-India
GoBackModi-becomes top Twitter trend in India

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنے ہی ملک میں تماشہ بن گئے ۔

تفصیلات کے مطابق مشہور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی عوام مودی کے خلاف خوب غم غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ جبکہ “گوبیک مودی” کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

بھارتی عوام نے پاکستان کے وزیراعظم کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے طور پر بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے اعلان کو خوب سراہا جبکہ مختلف ٹویٹس میں لوگوں کا کہنا ہے انہیں نریندر مودی بطور وزیراعظم نہیں چاہیے۔

بھارتی ٹویٹر صارفین نے وزیراعظم نریندرمودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹویٹس جاری کیے کہ جب بھارتی پائلٹ کو پاکستان میں گرفتار کیا گیا تب بھارتی وزیراعظم الیکشن کی تیاری میں مصروف تھے۔

انہوں نے مودی کو حکومت کرنے میں ناکام قرار دیتے ہوئے لکھا کہ بھارتی وزیراعظم ایک نااہل انسان ہیں۔

GoBackModi-becomes-top-Twitter-trend-in-India