مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی کے کارکنان کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں

134

مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے نائب امیر وچیئرمین کل جماعتی کانفرنس شیخ عقیل الرحمن کی زیر صدارت دینی ،سیاسی، سماجی اور طلباء تنظیموں کا ایک نمائند ہ اجلاس دفتر جماعت اسلامی میں منعقد ہوا، جس میں پاکستان و بھارت کے درمیان حالیہ کشیدہ صورتحال اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور اور جماعت اسلامی اور دیگر سیاسی قیادت کی بلا جواز گرفتاریوں اور تشدد کے حوالہ سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں لکھا گیا ہے کہ بھارتی بزدل فوج کی جانب سے رات کے اندھیرے میں پاکستانی حدود کے اندر جارحیت کی بزدلانہ کوشش کے جواب میں پاک آرمی کا جرآت مندانہ جواب دینے پر پاک فوج کو زبردست خراج تحسین کرتے ہیں،بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاک فوج کے شانہ بشانہ ہر قسم کی قربانی دینے کا عزم کرتے ہیں مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی سمیت ،دیگرقیادت و سیاسی کارکنان کی گرفتاریوں اور نہتے کشمیری عوام پر مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،کنٹرول لائن پر بسنے والے عوام کی بہادری ،دلیری اور استقامت کی تحسین اور بے گھر ہونے والے بھائیوں کے ساتھ ہر طرح کی مدد اور تعاون کا اعلان کرتے ہیں،او آئی سی کے اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ کو مدعو کرنے ہر افسوس کا اظہار اور پاکستانی وزیر خارجہ کا احتجاجاً بائیکاٹ کے فیصلہ کی تحسین کرتے ہیں،وزیر اعظم پاکستان کے قوم سے خطاب میں مؤقف کی تائید اور حمایت کرتے ہیں حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے متاثرین کنٹرول لائن سمیت اس تحریک جہاد اور دفاع وطن کی جدو جہد میں ہر قسم کے تعاون اور قربانی کی پیش کش اور عزم کا اظہارکرتے ہیں،حکومت پاکستان کی جانب سے آزادی کشمیر اور خدمت خلق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں اور افراد کو کسی بین الاقوامی دباو کے نتیجے میں دیوار سے لگانے کی مخالفت اور حق وانصاف پر بلا خو ف و تردید د قائم رہنے کی حمایت کرتے ہیں۔