جب تک کشمیر کا فیصلہ نہیں ہوتا، پاک بھارت ایٹمی جنگ کے خطرات رہیں گے۔ نیویارک ٹائمز

511
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے اداریے  کے مطابق جب تک کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ نہیں ہوتا پاک بھارت ایٹمی جنگ کے خطرات رہیں گے۔ اخبار کے مطابق کشیدگی میں کمی مسئلے کا حل نہیں ہے۔
نیو یارک ٹائمز کے مطابق دونوں ملکوں کی فوجیں تیار جبکہ حکومتی ڈائیلاگز نہ ہونے کے برابر ہیں۔
اخبار کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سےبھارتی پائلٹ کی رہائی کو خیرسگالی کے طور پر سراہا گیا ہے۔ جبکہ بھارت کے پاکستان پر حملے میں بڑی تعداد میں دہشتگرد مارنے کے دعوے کو مشکوک قرار دیا۔
اداریے میں مزید لکھا ہے کہ نریندر مودی پاکستان کے خلاف بات کرکے ہندو قوم پرستی کو ہوا دے رہے ہیں۔
اخبارنیو یارک ٹائمز نے اپنے اداریے میں امریکہ پر زور دیا کہ وہ جنگ کو روکنے کے لئے ثالث کا کردار ادا کرے۔