بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والی مظلوم خواتین

1089

سرینگر: خواتین کےعالمی دن کے موقع پر بھی مقبوضہ وادی میں بھارتی جارحیت کا کشمیری خواتین پرظلم وجبرکا سلسلہ جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروس نے رپورٹ جاری کی ہے جس میں قابض بھارتی فوج کے مظالم کا نشانہ بننے والی خواتین سے متعلق اعدادو شمار شائع کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں خواتین انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا شکار ہیں۔ 1989سے اب تک بھارت کی قابض فوج نے ہزاروں خواتین کا قتل اور بے حرمتی کی۔ بھارتی فوج کے ہاتھوں 95 ہزار سے زائد شہادتوں میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے اب تک 11 ہزار113 خواتین کی بے حرمتی کی، ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 22 ہزار 899 خواتین بیوہ ہوئیں۔

رپورٹ میں کہا گہا ہے کہ آسیہ اندرابی سمیت متعدد خواتین غیرقانونی طورپرجیلوں میں قید ہیں۔

یاد رہے کہ 8 مارچ کو خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد صنفی امتیاز کے خاتمے اور خواتین کے مساوی حقوق کے لئے کوششوں کی اہمیت اجاگر کرنا ہے لیکن کشمیر میں ہزاروں خواتین ایسی ہیں جن کے شوہر زبردستی گھروں سے اغوا کر لئے گئے اور وہ طویل عرصہ سے نیم بیواؤں کی حیثیت سے زندگی گزار رہی ہیں۔

بھارتی مظالم کا شکار کمزور اور بوڑھی مائیں اپنے بیٹوں کی راہ تکنے پر مجبور ہیں۔

برہان وانی کی شہادت کے بعد ایک سال کےعرصہ میں کتنی ہی معصوم بچیاں اور خواتین ایسی ہیں جنہیں پیلٹ گن کے چھروں کا نشانہ بنا کر ان کی آنکھوں کی بینائی چھین لی گئی ہے۔