حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) بھتا خوروں‘ منشیات اور مین پوری فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائی جاری ‘تاجر سے بھتا طلب کرنے والے دو ملزمان کا 7 روزہ ریمانڈ‘ایس ایس پی حیدرآباد عدیل چانڈیو کی ہدایت پر پولیس نے ٹارگیٹ کارروائی میں گزشتہ روز تاجر فارن ایکسچینج کے مالک فرقان میمن سے بھتا طلب کرنے جرم میں گرفتار دو ملزمان مزمل ولد عبدالحق سومرو اور آصف رضا ولد درمحمد سومرو کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ برآمد کیا تھاجمعرات کے روز ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جس پر عدالت نے ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ایک دوسری کارروائی میں سائٹ پولیس نے چھاپا ماکر زیل پاک کالونی میں عبدالخالق کے گھر نقب زنی کرنے والے ملزم راول ولد رحیم کان لاشاری کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے چوری شدہ موبائل فون اور ہزاروں روپے کی نقدی برآمد کرکے ملزم کو سول وجوڈیشنل مجسٹریٹ نمبر2کی عدالت میں پیش کرکے ملز کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ لے لیا جبکہ حالی پولیس نے برکت بھائی ٹاؤن کے قریب چھاپا مار کارروائی کرکے منشیات فروش محمد عمران ولد محمد مرید چانڈیو کو سکنہ برکت بھائی ٹاؤن کو گرفتار کرکے اس سے قبضے سے 1070گرام چرس برآمد کرنے کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے جوڈیشنل مجسٹریٹ نمبر5کی عدالت میں پیش کیا عدالت نے ملزم کو جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیاحالی روڈ پولیس نے مین پوری پوری تیار کرنے والے ملزم فیض محمد عرف فجو کو ریلوے ریسٹ ہاؤس حالی روڈ سے گرفتار کرکے بھاری مقدار میں مین پوری اور خام مال برآمد کیا ملزم کے مقدمہ درج کرلیا۔