ننکانہ صاحب(صباح نیوز)وزیر داخلہ برگیڈئر (ر)اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو آزادی مارچ مقبوضہ کشمیر میں کرنا چاہیے ،پاکستان میں کس سے آزادی لینی ہے،پکڑ دھکڑ کی خبریں غلط ہیں، مظاہرے پرتشددہوئے تو ہماری بدقسمتی ہوگی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کیا۔وزیر داخلہ نواز شریف کو بیماری پر ضمانت ملی، وزیر اعظم نے کہاکہ علاج جہاںکرانا چاہیں کرواسکتے ہیں، حکومت کو کوئی اعتراض نہیں،پی ٹی آئی کسی کی بیماری پر سیاست نہیں کرنا چاہتی۔ انہوں نے کہا کہ جو ڈیل کی بات چل رہی ہے وہ غلط ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلوں کے مطابق احتجاج کی اجازت ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے7 ،8 سینئر افراد پر مشتمل کمیٹی بنائی تھی، تاہم گزشتہ رات ان کے اپوزیشن سے مذاکرات ناکام ہو گئے۔ا نہوں نے کہا کہ راستہ بند کرنے کی صورت میں کنٹینر احتیاطاًرکھ دیے گئے ہیں۔ کوئی پکڑ دھکڑ نہیں ہو رہی۔