کندھ کوٹ (نمائندہ جسارت) کندھ کوٹ میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں 2اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس موبائل گشت پر تھی کہ اسی دوران اس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں میں عنایت اللہ اور غلام حیدر شامل ہیں۔ شہید اہلکاروں کی لاشیں اور زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔