آباد صحا فیوں کے گھروں کی تعمیر کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گا، محسن شیخانی

160

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے نو منتخب چیئرمین محسن شیخانی سے کراچی پریس کلب کے وفد نے ملاقات کی،سیکرٹری پریس کلب نے تمام نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ آباد کے نو منتخب ارکان صحافیوں کے فلاح و بہبود اور تعمیراتی صنعت کے فروغ اور ملکی معیشت کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کر تے رہیں گے۔

ارمان صابر نے محسن شیخانی کو صحافیوں کو مکانات کی تعمیرات کے لئے درپیش مسائل اوردیگر مشکلات سے آگاہ کیا، اور درخواست کی اس سلسلے میں آباد اپنا کردار ادا کرے۔

اس موقعے پرایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے نو منتخب چیئرمین محسن شیخانی نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ کراچی پریس کلب کے اراکین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام ممکن اقدامات بروئے کار لائیں گے۔

محسن شیخانی نے کہا کہ آباد صحافیوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے۔ بہت جلد صحافی کا لونیوں کی تعمیرات کے حوالے سے ایک عملی اقدام ترتیب دیا جائے گا،

کراچی پریس کلب کے سیکر ٹری ارمان صابر کی قیادت میں بدھ کے روز وفد نے آباد کے نو منتخب چیئرمین محسن شیخانی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔صحافیوں کے نمائندہ وفد میں پیپ کے جنرل سیکرٹری آصف جئے جا سمیت دیگر شامل تھے۔