کمشنر کراچی نے سٹی میراتھن کا اعلان کردیا گیا

432

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی سٹی میراتھن کا دوسرا ایڈیشن شہر قائد میں 12 جنوری 2020 کو کرانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جانب سے پچھلے سال ہونے والے میراتھن میں زبردست پزیرائی کے بعد سٹی میراتھن کا دوسرا ایڈیشن کرانے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ہونے والے میراتھن میں کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں سے کھلا ڑیوں نے شرکت کی تھی۔ یہ اب بین الاقوامی ایونٹ بنتا جارہا ہے۔ غیر ملکی بھی اس میراتھن کا حصہ بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میراتھن ریس 12 جنوری کو معین خان اکیڈمی سے شروع ہوگی۔ دس کلومیٹر کے ٹریک پر ایتھلیٹس ٹائٹل کے حصول کے لیے دوڑیں گے۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد میراتھن میں بزرگ شہریوں (سینئر سیٹیزن) کو بھی شامل کرنا ہے۔ کراچی کو پہلے ہی کرکٹ سٹی کا خطاب دیا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر شہر قائد کی اہمیت بڑھتی جارہی ہے۔ میراتھن ریس میں انڈر 19، انڈر 29 اور اوور 30 کیٹیگریز رکھی گئی ہیں۔خیال رہے کہ کراچی میراتھن میں شرکت کے لیے عوام کی ایک بڑی تعداد آن لائن رجسٹریشن کرارہی ہے اور اس حوالے سے بھر پور تیاریاں جاری ہیں۔

کمشنر نے امید ظاہر کی کراچی میں امن اور اسپورٹس کے فروغ میں میراتھون کا نعقاد ایک مثبت کوشش ثابت ہوگی اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ون اسد علی خان، ڈپٹی کمشنر جنوبی سید صلاح الدین احمد،اولمپیین اصلاح الدین اور اسپانسر نیسلے کے ہیڈ آف کارپوریٹ وقار احمد بھی موجو د تھے۔

کمشنر نے کہا کہ میراتھون کا انعقاد حکومت سندھ کی امن کی کوششوں کو موثر بنانے میں مدد کرے گی اس سے شہر میں امن مسحکم ہوگا اور ملک اور ملک سے باہر کراچی کا مثبت پیغام پھیلے گا۔