کم عمر قیدیوں کی تعلیم و تربیت بہت ضروری ہے،سید محمد یونس

307

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے نائب صدر سید محمد یونس کی آئی جی جیل خانہ جات منگن سے ملاقات،سندھ بھر کی جیلوں میں کم عمر قیدیوں کی تعلیم و تربیت اور ان کے لیے کیئرئر کونسلنگ کے امور پر گفتگو،

تفصیلات کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے نائب صدر سید محمد یونس نے سینٹرل جیل کراچی میں آئی جی جیل خانہ جات منگن سے ملاقات کی اس مو قع پرمنیجر پروگرام سید کاشف عباس ملک، ڈپٹی منیجر ریسورس موبیلائیزیشن سلمان علی بھی موجود تھے،

ملاقات میں سندھ بھر کی جیلوں میں کم عمر قیدیوں کی تعلیم و تربیت اور بعد از رہائی ان کے لیے کیئر کونسلنگ کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ سید محمد یونس نے کہا کہ الخدمت کم عمر قیدیوں کے ذہن پختہ نہیں ہوتے اس لیے انہیں جیل میں ہی تعلیم و تربیت اوراچھے ماحول کی ضرورت ہوتے ہے،

الخدمت سندھ کی کئی جیلوں میں قیدیوں کے لیے کمپیو ٹرکورسز کروارہی ہے،تعلیم کے حصول اور مفید کتب کے مطالعے کی جانب راغب کرنے کی کوشش کی جاتی ہے،

انہوں نے کہا کہ الخدمت قیدیوں کے لیے فلاح بہبود کے پروگرام پر عمل کررہی ہے جس کے تحت جیل کی بیرکوں میں پنکھے، الیکٹرک واٹر کولر،قیدیوں کے جرمانے کی ادائیگی، سردموسم میں ونٹر پیکج کی فراہمی،

مفت طبی کیمپ،افطار، عیدپر تحائف، قربانی کے گوشت کی فراہمی جیسے اقدامات کررہی ہے۔اس موقع پر آئی جی منگن نے کہا کہ الخدمت مثبت سرگرمیوں سے سب واقف ہیں،قیدیوں کے لیے تعلیم و تربیت کے پروگرام کی حوصلہ افزائی کی جائے گی،جیل انتظامیہ مکمل تعاون فراہم کرے گی۔