پاکستان پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے، آرمی چیف

45

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے
مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے روٹری انٹرنیشنل کی چار رکنی ٹیم نے ملاقات کی جس میں پولیو کے خاتمے کیلیے پاکستان کی کوششوں اور صحت عامہ کے امور پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور پاکستان میں صحت کے شعبے میں روٹری انٹرنیشنل کے کردار کو سراہتے ہیں، اس کے تعاون سے جلد پولیو کا خاتمہ کر دیں گے۔