وزیر دفاعی پیدواری زبیدہ جلال کا کہنا ہے کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ نے 25ہزار ماسک اور 10ہزار لیٹر سینیٹائزر روزانہ بنانے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے۔
کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے وزیر دفاعی پیداوار نے اچھی خبر سناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ یومیہ 25ہزار ماسک اور 10ہزار لیٹر سینیٹائزر بنا سکتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ خصوصی کپڑے سے تیار فیس ماسک دھو کر دوبارہ استعمال کیے جاسکیں گے، دفاعی پیداواری صلاحیت سے فیس ماسک اور سینیٹائزرکی پیداوارلی جارہی ہے۔
زبیدہ جلال کا کہنا ہے کہ آرڈیننس فیکٹری کی قابل ستائش کوششوں سے قومی کوششوں کوتقویت ملے گی اور اس ضمن میں مزیدکامیابیوں کی امیدبھی کی جارہی ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے چین سے ملنے والے کے این95 ماسک میں 2 لاکھ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ 3لاکھ ماسک پنجاب، کے پی، بلوچستان، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو دیئے جائیں گے۔