کراچی کاانفرااسٹرکچرازسرنوبحال کیاجائےگا، وزیر بلدیات سندھ

243

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ تمام متاثرین کےساتھ ہے کراچی کاانفرااسٹرکچرازسرنوبحال کیاجائےگا۔

کراچی میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وزیربلدیات سندھ نے کہا کہ بارشوں سےہونےوالی تباہی کاازالہ کیاجائےگا اور صوبےکیلئےترقیاتی اسکیموں کااعلان کیاجائےگا۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کوقدرتی آفات میں صوبائی حکومتوں کی مددکرنی چاہیئے،وزیراعلیٰ سندھ نےآفت زدہ علاقوں کی بحالی کااعلان کیا،حکومت سندھ تمام متاثرین کےساتھ ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نےتھر، میرپورخاص، عمرکوٹ، بدین، سجاول کےڈی سیزکوفون کیا اور تمام ڈی سیزکوعوام کی مدد اورتعاون کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے متاثرین کومحفوظ مقامات پرمنتقل کرنےکی بھی ہدایت کی۔