کراچی:سندھ میں 4 سالہ بلدیاتی حکومت کی مدت ختم ہو گئیں، بلدیاتی کونسلز تحلیل کر دی گئیں۔
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ نےنوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق میئر،ڈپٹی میئر،چیئرمین،وائس چیئرمین کےعہدوں کی مدت 30 اگست کوختم ہوگئی ہے۔
میونسپل کارپوریشن،ڈسٹرکٹ کونسل اور ٹاؤن کمیٹیوں کی مدت بھی ختم کردی گئی۔
مدت ختم ہونے کے بعد تمام بلدیاتی نمائندے عہدے سے سبکدوش ہوگئے، نوٹیفکیشن میں عوامی نمائندے تمام سرکاری گاڑیاں اور دیگر سرکاری اشیا واپس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔