عالمی بینک نے ترکی کی چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے لئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔ یہ قرض کورونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والی چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو دیا جائے گا۔
عالمی بینک نے ترکی کے دو سرکاری بینکوں کو قرض جاری کیا ہے۔ واقف بینک کو 25 کروڑ ڈالر دیئے گئے ہیں۔ بینک خود اس بات کا تعین کرے گا کہ کون سے صنعت یا کاروبار کو قرض جاری کیا جائے۔
25 کروڑ ڈالر کا دوسرا قرض ٹرکش ڈیولپمنٹ اینڈ انویسٹ منٹ بینک کو دیا گیا ہے۔ بینک یہ قرض بجی اور سرکاری شعبے کے بینکوں، لیزنگ کمپنیوں، چھوٹی فیکٹریوں اور ہول سیل کا کام کرنے والے اداروں کو جاری کرے گا۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث ترکی کی چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتیں بہت زیادہ متاثر ہو گئیں تھیں۔ ان کی بحالی کے لئے یہ قرض جاری کیا گیا ہے۔