‘ہر فیصلہ میرا ہوتا ہے، ہدایات نہیں لیتا’

203

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ فیلڈ میں ہرفیصلہ میراہوتاہے،ڈریسنگ روم سےکوئی ڈائریکشن نہیں ہوتی۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ سے کامیابی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ دورہ انگلینڈ مشکل تھا لیکن ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی، حیدرعلی بہت اچھا کھلاڑی ہے،کمبی نیشن میں جگہ بنی تو کھلایا۔

انہوں نے کہا کہ معین علی کاوہاب ریاض کے ہاتھوں آؤٹ ہونا ٹرننگ پوائنٹ تھا،سینئر کھلاڑیوں کا ٹیم میں ہونا بہت ضروری ہوتا ہے فیلڈ میں ہرفیصلہ میراہوتاہے،ڈریسنگ روم سےکوئی ڈائریکشن نہیں ہوتی اور سیریزمیں اپنی پرفارمنس کےحوالےسےکچھ زیادہ پریشانی نہیں۔

کپتان نے کہا کہ رضوان کی پرفارمنس کی وجہ سے سرفراز کو شامل کرنا مشکل فیصلہ تھا، چانس مس ہو جاتے ہیں لیکن سرفراز کا ماضی شاندار ہے۔

ٹی ٹوئنٹی کپتان کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ نے دونوں میچوں میں سینئر ہونے کا حق ادا کر دیا ،  شعیب ملک کو بیٹنگ کے لئے نہ بھیجنے کا مطلب ان پر عدم اعتماد نہیں جب کہ کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں ، فیصلے خود کرتا ہوں۔