جی بی الیکشن‘ جیتنے والے ایک اور آزاد امیدوار کی پی ٹی آئی میں شمولیت

89

گلگت (اے پی پی) گلگت بلتستان کے انتخابات میں جیتنے والے ایک اور آزاد امیدوار نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ جی بی اے13 دیامر 3 سے جیتنے والے آزاد امیدوار حاجی شاہ بیگ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔7 آزاد حیثیت سے جیتنے والے امیدوارں میں سے5 پہلے ہی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔