مح?م? موسم?ات ن? اگل? ?فت? س? بارش?? ?ون? ?? نو?د سناد?

260

محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے سے ملک بھر میں مون سون کی بارشیں شروع ہونے کی نوید سنادی ہے جبکہ بدھ کے روز سے کراچی اورساحلی پٹی پرتیزہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر، اسلام آباد، پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور ، ڈی جی خان ڈویژن)، خیبر پختونخواہ (مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن)، فاٹا، ژوب ڈویژن اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

میٹ  آفس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ ڈی جی خان، ہزارہ، کوئٹہ, ژوب ڈویژن، بالائی فاٹا اور بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش ملتان میں 25 ملی میٹرجبکہ راولپنڈی 14، بارکھان 11، اسلام آباد 09، ،قصور 08، منگلہ 07، مری 06، سیالکوٹ، ژوب 05، پاراچنار 04 ، گجرات، جہلم، کوٹلی 03، سکردو، مظفر آباد، بہاولپور، بالاکوٹ 02 ، منڈی بہاوالدین ، ڈی جی خان، راولاکوٹ 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

منگل کو سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی، دالبندین میں45 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سبی،تربت، شہید بینظیرآباد میں 43 دادو میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔