ا?س ا? س? پ? ن? برو?ر?ج ?مپن?و? ?? لئ? و?ب سائ? لازم? قرار د? د?

297

ایس ای سی پی نے بروکریج کمپنیوں کے لئے ویب سائٹ کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد اسٹاک ایکس چینجز کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام رجسٹرڈ بروکریج کمپنیوں کو کمپنی کی ویب سائیٹ بنانے اور ان پر کمپنی اور سرمایہ کاری پالیسی سے متعلق تمام ضروری معلومات کی فراہمی کو 31 دسمبر تک یقینی بنائیں۔

سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کا مقصد سرمایہ کاروں کو متعلقہ کمپنی اور مروجہ پالیسوں سے متعلق معلومات کی فراہمی کو آسان بنانا ہے۔ بروکر کمپنیوں کی فعال ویب سائٹ سرمایہ کاروں کے تحفظ اور بہتر کارکردگی میں معاون ہوں گی اور سرمایہ کار پوری معلومات کے ساتھ سرمایہ کاری کر سکیں گے۔ ایس ای سی پی نے گزشتہ سال 30 اگست کو تمام پبلک لسٹڈ اور پبلک ان لسٹڈ کمپنیوں کو اپنی ویب سائٹ بنانے اور ان پر کمپنی سے متعلق تمام ضروری معلومات فراہم کرنے کی ہدایات کی تھیں۔

علاوہ ازی ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور انشورنس کمپنیوں کو بھی ویب سائیٹ فعال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بروکر کمپنی کو اپنی ویب سائیٹ پر اپنے بنیادی کاروبار اور مالی تفصیلات، شیئرہولڈنگ پیٹرن، کارپوریٹ گورننس کے کوڈ کے ساتھ، رابطے سے متعلق معلومات، سرمایہ کار کی شکایات درج کروانے کے طریقہ کار سے متعلق معلومات فراہم کرنی ہوں گی۔

 ایس ای سی پی کا ویب لنک، انویسٹر ایجوکیشن پروگرام ” جمع پونجی“ بروکریج کمپنیوں کے ہوم پیج پر واضح جگہ پرآویزاں کرنا ضروری ہے۔ ایس ای سی پی نے تمام سٹاک ایکس چینجزکو ہدایت کی ہے کہ وہ ریگولیٹری فریم میں ضروری ترامیم کر کے منظوری کے لئے ایس ای سی پی کو بھجوا دیں۔