بھارت کی سٹار پلیئر ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئیں ہیں۔ مرزا اور ہنگس نے پہلے راﺅنڈ میں زرینا دیاس اور زانگ شوئی کو شکست دی۔
لندن میں جاری سال کے تیسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن میں ویمنز ڈبلز ایونٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے پہلے راﺅنڈ میچ میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کی سوئس جوڑی دار مارٹینا ہنگس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قزاخستان کی زرینا دیاس اور ان کی چینی جوڑی دار زانگ شوئی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-2 سے زیر کر کے دوسرے راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔