گوجرانوال? ?ر?ن حادث? ?? ابتدائ? رپور? منظر عام پر آگئ?

241

گوجرانوالہ ٹرین حادثہ کی ابتدائی رپورٹ منظر عام پر آگئی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹرین حادثہ انجن میں پیداہوجانے والی تیکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق ٹرین کے ٹریکشن موٹر اور گیئر باکس میں تیکنیکی خرابی پیدا ہوئی جس کے نتیجے میں ٹرین کئی میل دور تک رگڑ کھاتی رہی جبکہ انجن پٹڑی سے اتر کر بوگیوں کے ساتھ نہر میں جا گرا جس سے خوفناک حادثہ رونما ہوا جس کے نتیجے میں 19 افراد شہید ہوئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پل کی ابتدائی جانچ پڑتال میں پل کے کسی حصہ کے ٹوٹے ہونے  کا کوئی نشان نہیں ملا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز گوجرانوالہ کے نزدیک حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین میں انیس افراد شہید ہوئے جبکہ اسی افراد سے زائد زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل عامر جدون ، ان کی اہلیہ ، دو بیٹے ، کیپٹن عادل ، کرنل راشد ،میجر عادل ، لیفٹیننٹ کاشف ، لیفٹیننٹ عباس ، لانس نائیک ظفر ، کانسٹیبل اسلم ، ڈرائیور ریاض ، دھوبی ارشد ، سینٹری ورکر سلیم  شامل ہیں ۔