آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انھوں نے بلوچستان کے امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ آئی ایس پی آر کی جانب سے صوبہ کے حالات پر بریفنگ بھی دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں پاک فوج کے سربراہ کو بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ موثر کاروائیوں کے نتیجے میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی جبکہ آپریشن میں مقامی پولیس اور ایف سی فورسز دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیے ۔
پاک آرمی کے سربراہ نے صوبہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارگردگی کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔
جنرل راحیل شریف نے بلوچستان کے ہتھیار پھینکنے والے افراد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی کاروئیوں میں ملوث افراد کا قومی دھارے میں واپس آنا خوش آئند ہے جبکہ قومی دھارے میں شامل ہونے والے افراد کی بھر پور مدد کی جائے گی۔
راحیل شریف کا کہنا تھا کہ توانائی اورتجارت سے متعلق بلوچستان ریجنل حب کی حیثیت رکھتا ہے جبکہ امن،ترقی اور خوشحالی کےحصول کیلیے پاک فوج بلوچستان حکومت اورعوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس آئی میجر جنرل رضوان اختر اور آئی جی ایف سی بھی موجود تھے۔