سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ کانٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنا پیپلزپارٹی کے منشور کا حصہ ہے۔
وزیر اعلی سندھ کے زیر صدارت اہم اجلاس کراچی میں منعقد ہوا جس میں سندھ حکومت کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی جانب سے محکمہ صحت اور ترقی نسواں کے کانٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنیکی ہدایت کی گئی۔
وزیر اعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ نے متعلقہ سیکرٹریزکو ہدایت کی ہے کہ ملازمین کو 3 دن میں پرمیننٹ کیا جائے جبکہ مستقل کرنے کے بعد فوری رپورٹ بھی کی جائے۔