روا? سال صدق? فطر?م از?م 100روپ?? ?وگا

335

رواں سال صدقہ فطر کی رقم کم ازکم 100روپیہ مقرر کی گئی ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کے مطابق عام مارکیٹ میں سوا دو کلو گندم کے آٹے کی قیمتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے 100 روپیہ صدقہ فطر مقرر کیا گیا ہے جو صاحب حیثیت لوگ جو ‘کھجور اور کشمش کی قیمت کے مطابق صدقہ فطر ادا کرنا چاہتے ہیں۔ وہ بالترتیب 240،1280 اور 2560 روپے فی کس کے حساب سے صدقہ فطر ادا کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایک مسلمان جس کے پاس ضرورت سے زائد خوراک کا ذخیرہ موجود ہو اور ایک شخص جو صرف روٹی کماتا ہو اس پر عید کی نماز سے قبل صدقہ فطر کی ادائیگی لازم ہے اور وہ اپنے تمام زیر کفالت افراد کا صدقہ فطر دینے کا بھی پابند ہے۔